37

جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد(پ ر) جماعت ا سلامی کے نامزدامیدواربرائے صو بائی اسمبلی پی پی 111ملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت پورے صوبے میں لاقانونیت کی آگ پھیلتی چلی جا رہی ہے، جرائم کی وارداتوںمیں ہوشربا اضا فہ تشویش ناک ہے، سابق صدرڈسٹرکٹ با ر نو یدمختارگھمن کادن دیہاڑے قتل تشو یشنا ک ہے۔انہوںنے کہاکہ بھو ک ، ا فلا س اور بے روزگاری کے ستا ئے ہو ئے لوگ اسٹورز پر آٹے کے تھیلے چوری کررہے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ انتظامیہ خواب خرگوش میں مصروف ہے۔ لوگوںمیں عدم تحفظ اور غصہ شدید ہوتا چلا جارہا ہے۔ راشن کی خاطر چوریا ں اور ڈاکے اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حالات حکمرانوں کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں