مکوآنہ(نامہ نگار)منشیات فروش کسی ر عا یت کے مستحق نہیں جرائم کے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے چوکی انچا ر ج مکوآنہ سب انسپکٹرمہرنوشیر،تفصیلات کے مطا بق پولیس چوکی مکوآنہ میں تعینات ہونے و ا لے نئے انچارج ایس آئی مہرنوشیر نے معز ز ین علاقہ سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ منشیات فر وشی کا قلع قمع میری اولین ترجیح ہے انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دکانوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں بڑے کاروبا ر سے منسلک تاجر سیکورٹی گارڈز کا انتظام کریں عوام کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکار بھی عوام کے شانہ بشانہ ہوں گے چوکی مکوآنہ میں آنیو ا لے سائلین سے کسی قسم کی بد تمیزی برداشت نہیں کی جائیگی اور نہ ہی کسی سائل سے نا ا نصا فی ہوگی اس موقع پر انہوں نے پتنگ بازی کے مرتکب افراد کیخلاف بھی سخت کاروائی کا عندیہ دیا۔
31