21

جشن بہاراںکے انتظامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے

لاہور (بیوروچیف) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں جشن بہاراں کے انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق فالواپ اجلاس ہوا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورسمیت دیگر بڑے شہروں میں جشن بہاراں کیلئے انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں۔ لاہور میں طویل عرصے کے بعد میراتھن ریس کا انعقاد کرایا جارہا ہے ۔ میراتھن ریس کوجشن بہاراں کی تقریبات کا مستقل ایونٹ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے ذریعے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کی جائے گی۔ ہارس اینڈ کیٹل شو میں آتشبازی ہوگی اورنیزہ بازی کے مقابلے کرائے جائیں گے۔جشن بہاراں کے دوران داتا دربار پر 7روزمحفل سماع کا انعقاد کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں