فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ”جشن بہاراں” کے حوالے سے چار روزہ تقریبات منعقد کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ 12تا 16مارچ تک سرکاری سکولوں میں فلاور شو’ ثقافتی ایکٹوٹیز’ تقریری’ مباحثہ’ ڈرامے اور فن فیئر کروائے جائیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو کہا گیا ہے کہ موسم بہار آتے ہی سرکاری سکولوں میں جشن بہاراں کی تقریبات منعقد کروانے کی ہدایت کی گئیں ہیں اور بچوں میں شجرکاری کی مہم شروع کرواتے ہوئے ”ایک بچہ ایک پودا” لگایا جائے اور طالب علم اپنے ہاتھ سے لگائے گئے پودوں’ درختوں کی دیکھ بھال کے بھی ذمہ دار ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ 12مارچ تا 16مارچ تک جشن بہاراں کے حوالے سے تقریبات منعقد ہونگے اور 16مارچ کو کلچرل ڈے منایا جائے گا۔ یاد رہے کہ طلبہ وطالبات کے امتحانی شیڈول متاثر نہ ہوں۔
38