فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمر کی زیر صدارت اقبال سٹیڈیم میں جشن بہاراں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس’ سی پی او علی ناصر رضوی بھی موجود’ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت’ اجلاس میں محکموں کو جشن بہاراں کے حوالے سے اہداف تفویض’ پی ایچ اے کو فلاور شو، پنجاب فوڈ اتھارٹی کو کھانوں کے سٹالز۔ میراتھن ریس وسائیکل ریلی، پیٹ شو کے علاوہ جیل بینڈ، پولیس بینڈ، سول ڈیفنس، سکول بینڈ اور ڈولفن مارچ پاسٹ بھی ہوگا۔ صدی احمد اپنی مونچھوں سے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کھینچنے کا مظاہرہ کریں گے۔8 مارچ کا دن خواتین کی تقریبات، کے نام کیا گیا ہے۔ جشن بہاراں کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔
28