فیصل آباد(پ ر)امام بارگاہ درعباس حسینیہ چوک پیپلزکالونی نمبر2 میں جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ اس موقع پر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر کیک کاٹا گیا ۔تقریب میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے معروف عالمی شہرت یافتہ منقبت و قصیدہ خواں سید وفا عباس نقوی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام سے محبت کرناسنت رسول ہے ‘ حضرت امام حسین علیہ السلام وہ عظیم ہستی جو حضور نبی کریم خاتم مرسلین صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نواسے ‘ امیرالمومنین فاتح خیبر حضرت علی علیہ السلام اور خاتون جنت سیدہ بی بی فاطمتہ الزہرہ السلام علیہا کے لخت جگر ہیں جو علم و عمل ‘ حلم و حیات ‘ شجاعت و قوت ‘ اخلاق و مروت اور صبر وشکر جیسی عظیم صفات سے مزین تھی ‘ مہمان نوازی ‘ غریب پروری ‘ مظلوموں کی مدد ‘ صلہ رحمی اور فقراء و مساکین سے محبت ا و ر انکی مدد کرنا آپ علیہ السلام کا پسندیدہ عادات تھیں
44