83

جشن چنیوٹ 2023ء بھر پور جوش و جذبہ سے منعقد کیاجائیگا

چنیوٹ(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ چنیوٹ کا’جشنِ چنیوٹ 2023ء بھرپورجوش و جذبے سے انعقاد کا فیصلہ۔ جس کے لیے بنیادی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ اس سلسلہ میں فوکل پرسن محمد طلحہ سعید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) جو کہ تمام ایونٹس کے انچارج ہونگے انہوں نے اس سلسلہ میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس۔ پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ اور تمام ریسٹورنٹس و ہوٹل مینجمنٹ سے میٹنگ کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جشنِ چنیوٹ میں تین طرح کی تقاریب شامل کی گئی ہیں۔ جس میں سپورٹس ایونٹس۔ آرٹس اینڈ کلچر اور ایگزیبیشن شامل ہیں۔ہر مرکزی کیٹیگری کے تحت متعدد سب کیٹیگریز کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، محمد طلحہ سعید نے بتایا کہ پروگرام کا بنیادی خاکہ مرتب کر لیا گیا تاہم حتمی منظوری ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا تمام ضلعی افسران سے میٹنگ کے بعد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں