57

جعلی دستاویزات تیار کرکے چالاک ملزمان نے شہری کے دو کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے دھوکہ دہی فراڈ کے ذریعے جائیداد کی جعلی دستاویزات تیار کر کے شہری کے دو کروڑ سے زائد رقم ہتھیالی’ سول لائن پولیس نے دھوکہ دہی فراڈ کے الزام میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان شہادت وغیرہ کی تلاش شروع کر دی’ اصغر علی نامی شخص نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ چالاک ملزمان نے اس کے ساتھ رقبہ کا سودا دو کروڑ 10لاکھ میں طے کرتے ہوئے اسکو جعلی اور بوگس دستاویزات دیکر مذکورہ رقم ہتھیالی’ جب وہ رقبہ پر پہنچے تو وہ کسی اور کی ملکیت نکلی، جس پر ملزمان سے رابطہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گئے، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں