56

جعلی دستاویزات پر ہوائی سفر کی کوشش ناکام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے مسافر کو جہاز سے اتار کر بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کی چیکنگ کے دوران شارجہ جانے والی پرواز میں سوار مسافر نازش سعید کے ڈاکومنٹس کی چیکنگ کی تو وہ جعلی ویزہ پر سفر کرتے پایا گیا اور اس کو آف لوڈ کرتے ہوئے بازپرس کی تو ملزم نازش سعید نے بتایا کہ اس نے چنیوٹ کے ایجنٹ شفیق سے مذکورہ ویزے حاصل کئے اور شارجہ سے یورپ جانا تھا، پکڑے جانیوالے مسافر کے قبضہ سے جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں