فیصل آباد(پ ر)جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیاایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کارروائیشفٹ انچارج انسپکٹر محمد علی سید نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیامسافروں نے جعلی ویزے پر اٹلی جانے کی کوشش کی ملزمان بین الاقوامی پرواز نمبری GF-791سے اٹلی جا رہے تھے۔ ملزمان میں محمد شمریز اور محمد ضمیر شامل ملزمان کا تعلق گجرات سے ہے۔ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے اٹلی کے ویزہ اسٹیکرز جعلی نکلے۔ملزمان کو بعد ازاں مزید تفتیش اور ایجنٹ کی نشاندہی کے حوالے سے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔
