ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) جو ڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ نے سہیل احمد اعظمی کو د یئے گئے جعلی چیکوں کے دو مقدمات میں ملزم ڈ ا کٹر امان اللہ کو تین سال قید پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ‘کیسوں کی پیروی معروف قانون دان شاہ فہد انصاری ایڈوکیٹ نے کی ۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ مظہر علی نے سہیل احمد اعظمی کو دیئے گئے چار جعلی چیکوں کے تھانہ کینٹ کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ڈاکٹر امان اللہ کو تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ‘ مدعی سہیل احمد اعظمی کی جانب سے معروف قانون دان شاہ فہد انصاری ایڈوکیٹ نے پیروی کی۔
40