26

جعلی کاغذات تیار کرکے فیکٹری مالک کو پونے 2کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کوتوالی پولیس نے دھوکہ دہی،فراڈ اورجعلی کاغذات تیارکرکے پونے 2کروڑ کی رقم ہتھیانے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق سول لائن ریس کورس روڈ کے رہائشی حلیم اسلم کے صاحبزادے ہنزلہ بن حلیم نے پولیس کوبتایا کہ انہوں نے مسلم ٹائون نمبر1ڈاکٹرسٹریٹ میں 1کنال 9مرلے مکان کا سودا پونے دوکروڑ روپے میں طے کیا اورگزشتہ برس یکم فروری کو 75لاکھ کی رقم دیکرقبضہ دینا طے پایا اورانہوں نے ملزم حافظ حیدرعلی کورقم ادا کردی اورانہوں نے مزید 20لاکھ روپے کی رقم لیکرقبضہ دلوانے میں ناکام رہے اورجعلی دستاویزات تیارکرکے بنیادی جگہ دینے کا وعدہ کیا اورجعلی اقرارنامہ تیارکروایا اوراشٹام 12سوروپے کا دیا جبکہ اشٹام کی قیمت 4لاکھ 32ہزار بنتی تھی اورکاغذات پرمالکہ فریحہ ظفرکے دستخط نشان انگوٹھا بھی نہ تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان حافظ حیدرعلی اسکے ساتھیوں دلشاد خان ،عادل علی ظفر،محمد خالد،فیضان وغیرہ کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں