فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن پولیس نے دھوکہ دہی’ فراڈ کے ذریعے سرکاری اراضی منتقل کرنے پر لینڈ ریکارڈ سنٹر کے اہلکاروں اور حلقہ پٹوار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن کے اے ایس آئی آصف نواز نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ چک نمبر 237 رب کے حلقہ پٹواری شریف اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے اہلکاروں نے غضنفر علی وغیرہ سے سازباز کر کے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کا انتقال کر دیا، جس کی انکوائری کرنے پر حلقہ پٹواری لینڈ ریکارڈ سنٹر صدر کے اہلکار بھی مبینہ طور پر ملوث پائے گئے، جس پر اینٹی کرپشن پولیس نے سرکاری اراضی خردبرد کرنے کے الزام میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
33