59

جلسہ 2فروری ، تشہیری مہم صفر ، لیگی کارکن خاموش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام فیصل آباد میں کل2 فروری کو دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں ہونے والے جلسہ کی تیاریاں مانند’ انتظامی کمیٹی غائب’ سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی’ ٹکٹ ہولڈرز اپنے قائد میاں نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے استقبال کرنے کیلئے نہ تو کارکنان مسلم لیگ کو متحرک کیا جا سکا اور نہ ہی شہر بھر میں تشہیری مہم شروع ہو سکی، مسلم لیگ (ن) کے کارکنان تذبذب کا شکار، دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسہ ہو گا یا نہیں؟۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے 8فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر کل دو فروری بروز جمعتہ المبارک کو دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسہ کا اعلان کیا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف’ چیف آرگنائزر مریم نواز اور اکابرین مسلم لیگ (ن) نے شرکت کرنا تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں