9

جلوسوں اور محافل کے تمام روٹس کلیئر کیے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوسوں اور محافل کے تمام روٹس کلیئر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ انہوں نے آپریشنز ڈائریکٹوریٹس کے افسران اور سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھوبی گھاٹ گرانڈ سمیت چوک گھنٹہ گھر اور آٹھوں بازاروں میں کسی جگہ سیوریج کا پانی نظر نہیں آنا چاہیے۔ اسی طرح شہر بھر میں تمام مین روڈز بھی نکاسی آب کے بعد مکمل کلیئر ہونے چاہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوسوں کے روٹس پر خصوصی سٹاف تعینات کیا جائے تاکہ جلوسوں کے شرکا کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں