19

جماعت اسلامی بھرپورطریقہ سے انتخابات میں حصہ لے گی

فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی کے امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بھرپور طریقہ سے انتخابات میں حصہ لے گی،پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کے امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔قوم کو ایسی دیانت دارقیادت دیں گے جو ملک کی قسمت بدل دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی ذمہ داران،زونل امرائ،جنرل سیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری شیخ محمدمشتاق بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام ہی آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے کوشاں ہے اور ساری جدوجہد کا مقصد عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہے ۔عوام نے جو توقعات اور امیدیں وابستہ کی تھیں وہ مایوسی میں بدل گئی ہیں۔ خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات ملک میں حالات کی سنگینی اور حکمرانوں سے ناامیدی اور مایوسی کے آئینہ دار ہیں ۔ جماعت اسلامی ظلم و جبر اور استحصال کے اس نظام کو بدلنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں