فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی پی پی113کے امیرڈاکٹربشیراحمدصدیقی،جنرل سیکرٹری چوہدری نویداسلم،امیدوارصوبائی پی پی113میاں عبدالستاربیگانے کہا ہے کہ پورا ملک جل رہاہے، لوگ مہنگائی سے بلبلا اٹھے، مزدوروں، کسانوں، کاروباری لوگوں کی حالت دیکھ کررونا آتا ہے، تجارت بیٹھ گئی، معیشت کا ستیاناس ہو گیا، فی کلو آٹا 150روپے کا، 20کلو کا تھیلا 3 ہزار میں دستیاب ہے، لوگوں کو صاف پانی دستیاب نہیں، نوجوان بے روزگار، لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا اپنی لڑائیوں میں مصروف، ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھیرا رہے ہیں، سب نے مل کر ملک کی یہ حالت کی، آج خزانہ خالی ہے، صوبوں کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے نہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں دست و گر یبان ہیں۔ 15سیاسی جماعتیں اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف، عوام کے مسائل سے بے پروا ہیں۔ ٹرائیکا ایکسپوز ہو گیا، ان لوگوں کے پاس مسائل کا حل نہیں، یہ نااہل اور ناکام ہیں۔
41