28

جماعت اسلامی فرسودہ نظام کیخلاف جدوجہد کر رہی ہے

فیصل آباد(پ ر) جماعت اسلامی پی پی 113کے امیر میاں اجمل حسین بدرایڈ و و کیٹ ، زونل امیر چوہدری سلیم گجر،جنرل سیکرٹری محمد بلال انورنے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی 90 کی دہائی کا ڈراما پیش کر رہی ہیں، حقیقت میں یہ دونوں ایک ہیں، ان میں سے کسی ایک کو ووٹ دینا دوسرے کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے، استعمار کی سہولت کار سالہاسال اقتدار میں رہنے والی خاندانوں کی پارٹیاں صبح مفادات کی خاطر جھگڑتی، شام کو ایک ہوجاتی ہیں، قوم خاندانوں کی سیاست سے بیزار ہوچکی، اداروںنے انہیں اس دفعہ بھی مسلط کیا تو عوام تسلیم نہیں کریں گے۔ قوم کے 35برس ڈکٹیٹروں نے بقیہ عرصہ نام نہاد جمہوری پارٹیوں کی حکومتوں نے تباہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں