فیصل آباد(پ ر) جماعت اسلامی کے نامزدامیدواربرائے قومی اسمبلی این اے 104 رانا محمدسکندراعظم خاں نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ملک وقوم کومسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔8فروری کوعوام حق اورسچ کاساتھ دیکراپنی طاقت منواسکتے ہیں۔پیپلزپارٹی ،ن لیگ ،تحریک انصاف کے جھانسے میں مزیدآنے کامطلب ہے ملک کولٹیروںکے ہاتھ میں دیناہے ۔ عوام کے پاس بہترین آپشن جماعت اسلامی کی شکل میں موجود ہے۔جماعت اسلامی کامنشورملکی ترقی اورخوشحالی کاضامن ہے ۔ باشعورطبقے کے پاس مزیدغلطیوںکی گنجائش نہیں ۔8فروری کوعوام نے طے کرناہے کہ وہ اپنے حالات بدلناچاہتے ہیں یامزیدگھمبیربناناچاہتے ہیں۔
