فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی نے پی پی 112سے ملک اشفاق احمد اعوان کو اپنا امیدوارنامزدکردیا۔اشفاق اعوان ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت، تاجر راہنما، سابق ممبر ٹی ایم اے مدینہ ٹاؤن ہیں اور علاقہ میں اپناوسیع اثرورسوخ رکھتے ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، صدر سیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب، سابق صدر چیمبر راؤ سکندر اعظم، امیر زون پی پی 112 غلام عباس خان کی موجودگی میںاپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیاتھا۔
15