71

جماعت اسلامی نے نامزد اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

فیصل آباد (پ ر) جماعت اسلامی نے فیصل آباد میں اپنے نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے’ یہ ٹکٹ المرکز جماعت اسلامی فیصل آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزمان بٹ نے نامزد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے’ جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ان میں این اے 104 رانا محمد سکندراعظم خاں’ پی پی 112 ملک محمد اشفاق اعوان’ پی پی 109 زفر ادریس جنجوعہ اور پی پی 118 سے پروفیسر ملک معراج الدین شامل ہیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این اے 104 رانا محمد سکندراعظم خاں سمیت دیگر نامزد امیدواروں نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں