94

جماعت اسلامی کی عالمی یوم خواتین منانے کی تیاریاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام کل بروز جمعہ 8مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ”مضبوط خاندان محفو ظ عورت مستحکم معاشرہ ”مارچ ہوگا۔ضلعی ناظمہ ڈاکٹرفہمیدہ الیاس نے کہاکہ 8مارچ یوم خواتین کے حوالے سے منایاجاتا ہے اس سال یوم خواتین کے موقع پر فلسطین کی مظلوم خواتین پر ہونے والے مظالم کو اجاگرکیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سہ پہرتین بجے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار سے شروع ہونے والے اس مارچ میں ضلع بھرسے خواتین کی بڑی تعدادشریک ہوگی جس کی بھرپورتیاریاں کرلیں گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یوم خواتین کا مقصد عورتوںکے مسائل کو اجاگرکرنا ہے اس وقت کشمیرسے لے کر فلسطین تک کی عورت سے زیادہ مظلوم کوئی نہیں جو جنگوں کی وجہ سے اپنے گھر باراوربچوںکو کھو چکی ہیں اوران کے خاندان ختم ہوچکے ہیں امہ مسلمہ کے حکمران بے حسی کی تصویربنے ہوئے ہیں فلسطین میں30ہزارسے زائد شہادتیں مسلمانوںکے منہ پر طمانچے کے مانند ہیں ،عورتیں ،بچے،بوڑھے بھوک اورپیاس سے بلک رہے ہیں لیکن دنیا کی غلیظ اوربدترین قوم یہودی ان تک کھانے پینے کے اشیاء بھی ان تک پہنچنے نہیں دے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں