46

جماعت اصلاح المسلمین کے زیراہتمام گیارہویں شریف کی محفل

اواگت (نامہ نگار)جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ماہانہ وار پروگرام گیارہویں شریف کی محفل کے سلسلہ میں جامع مسجد غفاریہ محلہ مائی مستان میں خلیفہ حکیم قاری محمد حبیب طاہری نقشبندی نے محفل کے شرکا سے خطاب میں کہاہے کہ خلیفہ اول سیدناحضرت صدیق اکبرتحریک ختم نبوت کے سپہ سالار رہے حضرت صدیق اکبر سچے عاشق رسول تھے تعلیمات صدیق اکبر سیرت نبوی کی عکاس اور اسلام کا اثاثہ ہے آپ کی دین اسلام وشریعت محمدی کی حفاظت کیلئے بے مثال خدمات ہیں ختم نبوت پرایمان لانے والے ہمارے بھای ہیں عشق رسول کاتقاضاہے کہ ہم نبی کی ختم نبوت کاتحفظ کریں آپ کی دین اسلام وشریعت محمدی کی حفاظت کیلئے بے مثال خدمات ہیں اور ان کے نقشہ قدم پرچلیں ہماری مشکلات پریشانیوں کاحل سیرت نبوی پرعمل پیرا ہونے میں ہی اسلام امن سلامتی اور بھای چارے کادرس دینے والا مزہب ہے اس موقع پرقاری استاد منشا طاری قاری امیر علی طاہری ارشاد احمد طاہری عمرآن طاہری رمضان طاہری وقاص طاہری ودیگر بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں