29

جمشید مغل کے برادرنسبتی سمیرخان فائرنگ سے قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے یونین کونسل ظفرآباد کالونی کے نا ظم جمشید مغل کے سالے 19سالہ سمیر خان بنوچی بیٹھک میں فائرنگ سے قتل ‘ تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس نے جمشید مغل کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون میں ظفرآباد کالونی کے رہائشی 38سالہ جمشید احمد مغل نے 302ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنی اراضیات بحد پروآ گیا ہوا تھا گھر سے اطلاع ملی کہ میرا سالے 19سالہ سمیر خان بنوچی کو اسلحہ آتشیں سے زخمی حالت میں مفتی محمود لے جایا گیا ہے فوراً ہسپتال پہنچا تو سالہ سمیر زخمی حالت میں قتل شدہ پایا معلومات پر پتہ چلا کہ سالہ ایم پر حجرہ واقعہ ظفرآباد کالونی میں منیب الرحمن تھہیم سکنہ نیو بنوں چونگی نے بذریعہ پستول بانیت قتل فائر کرکے قتل کیا ہے ‘ جس کو بیٹھک میں موجود دیگر نے دیکھا ہے ‘ وجہ کے بارے میں سرے دست لاعلم ہوں ‘ بعدازاں ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹائون گل شیر خان بلوچ نے ڈیرہ ٹائون پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے واردات کے ملزم منیب الرحمن تھہیم کو گرفتارکرکے آلہ قتل پستول 30بور بھی برآمد کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں