فیصل آباد(پ ر) مرکزی جمعیت اہلِ حدیث و اہلِ حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمامسویڈن میں قرآن مقدس کو نذر آتش کرنے کے خلاف27 جنوری بروز جمعہ ضلع کونسل چوک تا گھنٹہ گھر حرمت قرآن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے ایمانی جذبے کا ثبوت دیا ہے۔ ریلی سے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی،پروفیسر نجیب اللہ طارق، ناظم مرکزیہ فیصل آباد مولانا عبدالمنان نورپوری، صدر اہلحدیث یوتھ فورس محمد محسن حمید ،جنرل سیکرٹری ابوہریرہ سلفی،مولانا عبداللہ ساجد، مولانا الیاس مدنی، قاری محمد حنیف بھٹی، قاری محمد ارشد کے خطابات ہوئے ۔اس موقع پر قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار ہوئے کہا ہے ہر چند ماہ بعد عالم کفراہل ایمان کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔
43