فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعا ت چوہدری کاشف نوازرندھاوا کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں(اناللہ وانا الیہ ر اجعون)ان کی نماز جنازہ آج صبح ساڑھے دس بجے ان کے آبائی گائوں چارچک رام دیوالی سرگودھا روڈ میں ادا کی گئی جس میں ہرطبقہ فکر سے وابستہ افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی جس کے بعد مرحومہ کو سوگواران کی موجودگی میں اشکبار آنکھوں سے سپردخاک کردیاگیا”ڈیلی بزنس رپورٹ”کے ایڈیٹرہمایوں طارق اورنیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجواررحمت میں جگہ اورلواحقین کوصبر جمیل عطا فرمائے۔
23