52

جمہوری عمل کو PTiکے جھوٹے بیانیہ سے خطرہ ہے

فیصل آباد (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کو پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیہ سے شدید خطرہ ہے مخالفین الیکشن کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی پراپیگنڈہ مہم اداروں کو بدنام کرنے اور الیکشن کی شفافیت داغدار کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی پی ٹی آئی ملک و سماج دشمن سرگرمیوں سے باز نہیں آئی ، پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے کی سزا اگر پی ٹی آئی کو مل جاتی تو اس کے لیڈر آ نیوالے وقت میں سازشوں سے گریز کرتے ۔ فارن فنڈنگ ہوئی لیکن قانون اتنا کمزور ہے کہ اسے سزا نہیں دی گئی میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اب بھی جیل میں بیٹھے کرپٹ لاڈلے کو غیر معمولی تعاون اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں