فیصل آباد (پ ر) ہیومن ریسورس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ گل رحیم ٹائون کے جنرل سیکرٹری شوکت سلطان بٹ سینئر نائب صدر میاں عبد الرشید فنانس سیکرٹری غلام فرید جوائنٹ سیکرٹری خواجہ زوہیب ضیا اور انفارمیشن سیکرٹری ظفر عباس پیارا نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں جمیل پارک گلی نمبر 5اور7 میں سوئی گیس بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اس حوالے سے جنرل سیکرٹری شوکت سلطان بٹ کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس علاقہ میں موجود ہوزری مالکان سے ملی بھگت کر کے دن میں صرف ایک دفعہ گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرتے ہیں اور بقایا گیس ہوزری مالکان کو فراہم کر دی جاتی ہے جس کے باعث عورتوں کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور علاقہ مکینوں میں بھی اس حوالے سے کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔
35