لاہور(بیوروچیف) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امید کر رہے تھے کہ جنرل (ر) باجوہ کے بعد فوج نیوٹرل ہو گی لیکن بدقسمتی سے ابھی نیوٹرل نہیں، مسٹر ایکس، مسٹر وائے نے ہمارے ایم پی ایز کو دھمکیاں دیں۔ ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز کو کہا گیا عمران پر کانٹا ڈال دیا گیا ہے ، سیاسی لیڈروں کو کانٹے لگا کر ختم نہیں کیا جا سکتا، ایسے واقعات سے سیاسی لیڈر ختم نہیں ملک کو نقصان ہوتا ہے ، نئے آرمی چیف سے میری کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے جو سب سے زیادہ منظم ہے ، کورونا، پولیو، سیلاب، ٹڈی دل کے دوران فوج نے بہت زیادہ مدد کی، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا میری سب سے بڑی غلطی تھی، ایکسٹینشن کے بعد جنرل (ر) باجوہ نے ان کو این آر او دیا تھا، این آر او دے کر ظلم کیا گیا
43