سرگودھا (بیوروچیف) جنرل بس اسٹینڈ پر 80سالہ بزرگ کی لاوارث نعش کو ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹائون محمد افضل نے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بزرگ سردی کی وجہ سے مرا ہے جسے پولیس نے لا وارث قرار دیکر دفنا دیا ان بزرگ کے حوالہ سے پتہ چلا ہے کہ یہ عرصہ دراز سے جنرل بس اسٹینڈ پر ہی بھیک مانگ کر گزارہ کررہے تھے اور گزشتہ روز شدید سردی کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔
