44

جنرل (ر)امجد شعیب گرفتار

اسلام آباد (بیوروچیف)معروف تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد میں ان کی قیام گاہ سے گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد شعیبکے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کے مطابق انہیں صبح عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔امجد شعیب پر یہ مقدمہ ان کے ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امجد شعیب نے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں