وفاقی کابینہ نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی دے دی جبکہ ائیرچیف مارشل ظہیر بابر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ فوجی افسران وجوان’ غازیان’ شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نواز اجائے گا صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کی خاطر جنرل عاصم منیر کی خدمات کا اعتراف ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی میں جنرل عاصم منیر کی دلیری استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا ادھر پاک فوج کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اﷲ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں یہ اعزاز پوری قوم اور افواج پاکستان خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں یہ اعزازقوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان’ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے’ وفاقی کابینہ نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے مثالی جرأت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمت عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی وزیراعظم نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کر کے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی پر پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی پانے والے جنرل عاصم منیر کی ملک وقوم کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں ان کی قیادت میں پاک فوج پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت کی بلندی تک پہنچے گی، بھارتی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان نے دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیکر ایک ایسی تاریخ رقم کی جو بھارت مدتوں تک بھلا نہیں سکے گا اس جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم شانہ بشانہ رہی اور اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور فوج کو شکست سے دوچار کیا پاک فضائیہ اور پاکستان کی بری افواج نے اپنی بہترین حکمت عملی کے ساتھ بھارت کو ہر فیلڈ میں ناکوں چنے چبوائے بھارت کے سائبر سسٹم سمیت اس کے پورے دفاعی نظام کو برباد کر کے رکھ دیا اس بھارتی تباہی کا اعتراف عالمی میڈیا تو کر ہی رہا ہے خود بھارت کے میڈیا اور اسکی لوک سبھا کے اندر ابھی تک ہلچل مچی ہوئی ہے اس جنگ میں مودی نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اوورسیز فائر کی درخواست لیکر امریکی صدر ٹرمپ کے چرنوں میں جا بیٹھنے پر مجبور ہوئی ہماری افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر اسے اپنی اہمیت جتا دی ہے اور یہ سب کچھ افواج کی بہادر اور دلیر قیادت کی بدولت ہوئی وفاقی کابینہ کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بھرپور پیشہ وارانہ خدمات اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے پر ان کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی دینے اور ائیرچیف مارشل ظہیر بابر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے، جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی جغرافیائی حدوں کی حفاظت سمیت معیشت کی مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے جس پر پوری قوم ان کی احسان مند ہے اب فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے امید ہے وہ حکومت اور قوم کی امیدں پر پورا اتریں گے۔
