34

جنیوا میں ہماری توقع سے بڑھ کر امداد ک اعلانات ہوئے ‘ وزیراعظم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب رہی،جنیوا کانفرنس میں کامیابی قوم کی دعائوں او ر ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ رقوم کی خرد برد کا خدشہ ہو تا تو کانفرنس میں 9.7ارب ڈالر کے اعلانات نہ ہو تے ،اب کوئی شک نہیں ہو نا چاہئے کہ قوم اور اقوام عالم نے اتحادی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا، سیاسی مخالفین نے قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش کی ، زہر گھولا گیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جینیوا کا نفرنس کی کامیابی کروڑوں عوام کی دعاؤں اور اتحادی حکومت کے اخلاص کا نتیجہ ہے ۔ اللہ کے فضل سے جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی، سیلاب متاثرین جب تک واپس اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوجاتے اس وقت تک ہم اپنی یہ کوششیں جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم نے کہا جنیوا کانفرنس میں 9 ارب 70 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا، سب سے زیادہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا، عالمی بینک نے 2 ارب ڈالر کا اعلان کیا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالر کا وعدہ کیا۔ آذربائیجان نے 20 لاکھ ڈالر، کینیڈا نے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر، چین نے 10 کروڑ ڈالر، ڈنمارک نے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، یورپی یونین نے 87 ملین یوروز، فرانس نے 38 کروڑ یوروز، جرمنی نے 8 کروڑ 40 لاکھ یوروز کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں