20

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹراوگراکا دورہ جھنگ

جھنگ (نامہ نگار)جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائر یکٹر اوگرا محمد اقبال نے جھنگ کا دورہ کیا۔ایچ ڈی آئی پی ٹیسٹنگ لیب سٹاف اور سول ڈیفنس آفیسر اسد سلیمان کے ہمراہ تحصیل احمدپور سیال میں اڈا کوٹ بہادر ، اڈا شریف آباد و دیگر علاقوں میں مختلف پٹرول پمپس کے پیمانے ،سیمپلنگ اور ضروری دستاویزات چیک کئے اور دو پٹرول پمپس دستاویزات فراہم نہ کرنے پر موقع پرہی سیل کر دئیے گئے اور سیمپل حاصل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں سول ڈیفنس آفیسر اسد سلیمان نے سیل ہونے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے چالان متعلقہ تھانے میں جمع کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں