45

جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں 5کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے زیراہتمام پانچ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 40لاکھ روپے کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں تقریب کے مہمان خصوصی ممبر نیشنل سلیکشن کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ اور فاتح ورلڈ کپ 1992کے ممبر وسیم حیدر’پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ فیصل آباد ریجن تنویر شوکت تھے ان کے ہمراہ جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو شیخ جواد افضل’شیخ عماد افضل اور ان کی والدہ حمیدہ افضل مہمان خصوصی تھے ان کے علاوہ جی ایم جے ٹیکس رضوان الحق’ایڈمن آفیسر جے ٹیکس رانا چنگیز خاں’رانا زین رف’جی ایم جواد کلب میاں ندیم اشرف’ہیڈ کوچ اے اینڈ اے کرکٹ اکیڈمی نوید نذیر’میاں کاشف فرید’نور نبی’ مقصود احمد’حافظ امین الحق’فرخ محمود’محمد ندیم نے بھی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تقریب میں ٹورنامنٹ میں پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں اورکھلاڑیوں میں چار بلین روپے اور خوبصورت ٹرافیاں تقسیم کی گئیں مہمان خصوصی وسیم حیدر نے بھی اپنے خطاب کے دوران شیخ جواد افضل ‘شیخ عماد افضل کا شکریہ ادا کیااور انہوں نے اس موقع پر انہوں نے جیتنے والی ٹیموں کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جواد کلب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جواد کلب کی طرف سے اپنی گرہ سے جس طرح کرکٹ کے پروموٹ کرکے اتنے بڑے انعامات تقسیم کیے جارہے ہیں یہ پورے پنجاب میں اس طرح کا کام کسی پلیٹ فارم سے نہیں ہوا ہیڈ کوچ تنویر شوکت نے اپنے خیالات کے دوران کھلاڑیوں سے کہا کہ جو کھلاڑی محنت کرتے ہیں وہ ایک نہ ایک دن ضرورکامیاب ہوجاتے ہیں شیخ جواد افضل نے خطاب کے دوران کھلاڑیوں کو مزید محنت کی تلقین کی کہ وہ مزید محنت کریں کلب شہر اور ملک کا نام روشن کریں شیخ عماد افضل نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور 2024میں مزید ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ایس ایم اشرف میموریل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی پہلی پوزیشن جناح کرکٹ کلب فیصل آباد نے حاصل کی ‘دوسری پوزیشن ایس پی ایس کرکٹ کلب اور تیسری پوزیشن جواد کرکٹ کلب نے حاصل کی ‘اے اینڈ اے انڈر19 ون ڈے کرکٹ لیگ 2023میں پہلی پوزیشن ایس ایم اکیڈمی نے حاصل کی ‘دوسری پوزیشن اے اینڈ اے کرکٹ کلب نے اور تیسری ایڈن ویلی کرکٹ کلب نے حاصل کی ‘حمیدہ افضل وومن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں پہلی پوزیشن لاسال کرکٹ ٹیم’دوسری پوزیشن حمیدہ افضل کرکٹ ٹیم اور تیسری پوزیشن ڈاٹر کرکٹ ٹیم نے حاصل کیں کامران اشرف بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن کامران اشرف میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے حاصل کیں اور کامران افضل ڈیف ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن فیصل آباد ڈیف کرکٹ کلب اور دوسری لائلپور ڈیف کرکٹ کلب جبکہ تیسری پوزیشن جناح ڈیف کرکٹ کلب نے حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں