40

جوڑے پل کے قریب پولیس مقابلہ ، 3ملزم ہلاک ، تھانیدار زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ 209 رب جوڑے پل کے قریب زیرحراست ملزمان کو چھڑانے کیلئے آنیوالے ملزمان کی فائرنگ سے 3ساتھی ہلاک’ گولی لگنے سے تھانیدار زخمی ہو گیا، ہلاک ہونیوالے ملزمان کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، مرنیوالے ملزمان کے لواحقین کا الائیڈ ہسپتال مارچری یونٹ کے باہر احتجاج، سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کا اے ایس آئی مصطفی قتل واعانت کے قتل کے تین ملزمان اخلاق عرف اخلاقو ڈان ولد صفدر علی سکنہ 109 رب گیدڑی’ شہباز عرف موٹا ولد شبیر سکنہ 113 ج ب بدوملہی اور وقار عرف قاری ولد محمد خان سکنہ 189 رب کو اسلحہ برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی جب وہ 209 رب جوڑے پل کے قریب پہنچے تو زیرحراست ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی، گولیوں کی زد میں آ کر مذکورہ تینوں ملزمان اور اے ایس آئی زخمی ہو گئے تو حملہ آور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ زیرحراست تینوں ملزمان اخلاق عرف اخلاقو ڈان’ وقار عرف قاری اور شہباز عرف موٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں