فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بلوچنی کے علاقہ 97 رب جوہل سے نامعلوم ملزمان نے ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے جواں سالہ بیٹے کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی کیلئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 97 رب جوہل کے رہائشی منظور حسین نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ وہ محکمہ پولیس سے بطور سب انسپکٹر ریٹائرڈ ہو چکا ہے، 20 فروری کو اسکا جواں سالہ بیٹا محمد حسنین ولد منظور حسین ایل سی ڈی اور ریسیور لیکر درست کروانے گیا جو کہ گھر واپس نہ آیا اور اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے۔ جس پر اہل خانہ مختلف جگہوں پر تلاش کرتے رہے، لیکن تاحال اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا، جس پر سابق تھانیدار نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے جواں سالہ بیٹے کو اغواء کر لیا ہے جس پر بلوچنی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔
26