جڑانوالہ(نامہ نگار)تجاوزات مافیانے 77 ر-ب لوہکے مین بازار میں پختہ تعمیرات قائم کرکے قبضہ جما لیا،40 فٹ چوڑا بازار سکڑ کر 15 فٹ رہ گیا،اہلیان علاقہ کا کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاوں چکنمبر77ر-ب لوہکے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے کارپٹ روڈ تعمیر کیا گیا مگر تجاوزات مافیا نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 فٹ چوڑے بازار میں گھروں کے باہر واش روم،دکانیں،کھوکھے اور پختہ تھرے قائم کرکے قبضہ کر لیا ہے جس کی بنا پر بازار سکڑ کر 15 فٹ رہ گیا ہے مین بازار میں تجاوزات قائم ہونے سے پیدل گزرنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ موٹر سائیکل رکشے اور گاڑیوں کی لائنیں لگنے سے لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں گاں کے مین بازار میں تجاوزات کی بھرمار پر اہلیان علاقہ نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے مین بازار میں قائم تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر سرکاری اراضی واگزار کروائی جائے۔
