25

جڑانوالہ ‘ آتشبازی کاسامان تیار کرنیوالوں کیخلاف پولیس کی کارروائیاں

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ ایس پی ٹائون جڑانوالہ بلال سلہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں 3 دنوں کے دوران آتشبازی کا سامان تیار و فروخت کرنے والے 9 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہو ئے بھاری مقدار میں آتش گیر مادے کی کھپت پکڑی اور مجرمان کو پابند سلاسل کیا گیا ہے ایس پی ٹائون بلال سلہری کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض الدین گجر کی قیادت میں اے ایس آئی طاہر شبیر نے دوران گشت چک نمبر 113 گ ب کے قریب مزدا ٹرک کی چیکنگ کے دوران آتش گیر مادے سے بھرے 196 بورے قبضہ میں لیکر عبدالرروف ساکن 109 ر-ب ورکشاپ کو حراست میں لے لیا،پولیس تھانہ بلوچنی نے چک نمبر 69 ر-ب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منی فیکٹری سے تیار آتشبازی کا سامان جن میں 40 ڈبیاں تیار پٹاخے، خالی نلیاں 200 عدد،10 کلو تیار آتشبازی مصالحہ، 20 کلو کوئلہ،10 کلو سلفر،آگ لگانے والے فتیے 500 عدد پکڑ کر ایک شخص شعیب کو حراست میں لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں