جڑانوالہ(نامہ نگار)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اچانک جڑانوالہ اور کھرڑیانوالہ ہسپتالوں کا دورہِ کیا،ڈیوٹی سے غیر حاضری پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی سے جواب طلب،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اچانک جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اور کھرڑیانوالہ ہسپتال کا دورہِ کیا اور ایمرجنسی و دیگر وارڈز میں داخل مریضوں کو فراہم کردہ مفت طبی سہولیات انتظامی امور اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور میڈیسن سٹور میں ادویات کو محفوظ رکھنے کے انتظامات چیک کئے انہوں نے سپیشل سیکرٹری ڈوپلمینٹ کو ہدایات کی کہ ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کیلئے پی سی دور اور ایس این ای کو جلد منظور کرایا جائے انہوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل فراہم کر دئیے جائیں گے اور صوبہ بھر میں ہیلتھ فسیلٹیز کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے ڈیوٹی غیر حاضری پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی جواب طلب کر لیا ہے۔
37