جڑانوالہ(صابر گھمن سے)الیکشن2024 وکلا اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار میاں عمران دانش ایڈووکیٹ بلامقابلہ صدر اور سید عباس حسین شاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، چیئرمین الیکشن بورڈ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024 کیلئے وکلا اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر اور سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق میاں عمران دانش ایڈووکیٹ بلامقابلہ صدر اور سید عباس حسین شاہ ایڈووکیٹ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری کامیاب قرار پائے ہیں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینیر نائب صدر کی سیٹ پر سید فواد حیدر شاہ،حیدر علی ملک نائب صدر،حافظ عباس جوائنٹ سیکرٹری،میاں انعام الحق فنانس سیکرٹری،عنصر عباس اڈیٹر،مس مریم رباب اعوان ایڈووکیٹس لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر بلامقابلہ کامیاب قرار پائی ہیں جبکہ مجلس عاملہ کے 20 ممبران جن قاضی ماجد اقبال،سجاد حسین قادری،شیخ اسلم،رانا امجد خان،سید مظہر حسین شاہ،میاں ظفر اقبال،سردار اکبر علی ڈوگر،رانا علی نون، محمد خان،رائے سرور محمود،عامر رضا بلوچ،نوید جاوید وصی،میڈم زرینہ رانا،رضوان مقصود بلوچ،رائے شہزاد شفقت،شعیب خان کاکڑ،مخدوم کلیم حیدر ثقلین، مس رابعہ گوریجہ،نور ثاقب بلوچ ایڈووکیٹس بھی کامیاب قرار پائے ہیں بلامقابلہ منتخب ہونیوالے صدر میاں عمران دانش ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید عباس حسین شاہ ایڈووکیٹ نے وکلا برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہائی کروائی ہے کہ وکلا کی بہتری کیلئے کام جاری رکھیں گے اور وکلا کی مشاورت سے بار ایسوسی ایشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا وکلا اتحاد گروپ نے حمایت یافتہ امیدواران کی بلامقابلہ کامیابی پر مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔
