جڑانوالہ(نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال2024نئے صدر و سیکرٹری کے چنا کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا، نائب صدر کی سیٹ پر خواتین ایڈووکیٹ امیدواران بھی کافی پرجوش دکھائی دے رہی ہیں،متحرک وکلا گروپس نئے عہدیداران کے چنائو کیلئے اہم کردار ادا کرینگے،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2024 کا شیڈول جاری ہوتے ہی کچہری میں گہما گہمی بڑھ چکی ہے اور نئے صدر و سیکرٹری کے چنا کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ چکا ہے صدر کی سیٹ کیلئے رانا راشد محمود خان،عرفان افضال،میاں عمران دانش،رائے قذافی،عارف خان،ندیم شیخ، حبیب ریحان،رضوان انجم،غلام علی بلوچ ایڈووکیٹس نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ کیلئے رانا اسد علی،محمد عثمان،عامر عباس شاہ،وقاص اشرف، محمد فیصل،عمر رزاق،رانا فرخ نعیم،خالد محمود نارو،وقار عظیم گوریجہ،فضل عباس بلوچ،سید ریحان حیدر شاہ،تجمل رزاق بلوچ،سخاوت علی خاں ایڈووکیٹس نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں
