52

جڑانوالہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ، شہری عدم تحفظ کاشکار

جڑانوالہ(نامہ نگار)چوروں نے موبائل شاپ کے تالے کاٹ کر لاکھوں مالیتی سامان و نقدی چوری کر لی،وقوعہ تھانہ سٹی کی حدود 240 موڑ پر پیش آیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود 240 موڑ سیم نالہ پر واقع اشرف موبائل شاپ کے تالے کاٹ کر چور اندر پڑا ہوا قیمتی سامان نقدی اور موبائل فون چوری کرکے فرار ہو گئے واردات کے بارے میں علم صبح دکان کھولنے پر ہوا،تاجر برادری کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے تاجر تنظیموں نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں