24

جڑانوالہ میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ 7 روزہ ا نسد اد پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی محمد چشتی نے،ڈاکٹر اکرم، ڈاکٹر آصف لطیف،سید اسد ہمدانی،ملک اسلم، حبیب گل،قاضی سعید طور کے ہمراہ آج سے شروع ہونیوالی 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے پولیو مہم 13 مارچ سے شروع ہو کر 19 مارچ تک جاری رہے گئی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور پولیو ٹیموں کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی محمد چشتی کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے اور اسے کامیاب کرنے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کرنا ہے ڈی ڈی ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں گھر گھر جائیں گئی لہذا والدین اپنے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلائے مذکور کا مزید کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں