31

جڑانوالہ پولیس پر 2منشیات فروش چھوڑنے کا الزام

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش اور اسکے کو پکڑ کر مبینہ بھاری نذرانہ کے عوض باعزت طور پر فرار کروا دیا، ایس پی ٹائون کا نوٹس،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے لگی ہے جس کی بنا پر جگہ جگہ منشیات کی دھرے سے فروخت جاری ہے منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہی کے کنارے پہنچ چکی ہے ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی پولیس 2 منشیات فروشوں عون شاہ اور اسکے ساتھی کو پکڑ کر تھانہ لے گئی جہاں منشیات فروشوں کو حوالات میں رکھنے کی بجائے محرر کے دفتر میں بٹھائے رکھا پولیس نے مبینہ طور پر بھاری نذرانہ کے عوض منشیات فروش اور اسکے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے باعزت طور پر فرار کروا دیا جبکہ پولیس معاملہ کو دبانے میں مصروف رہی منشیات فروش اور اسکے ساتھی کو مبینہ فرار کروانے کے معاملہ کا ایس پی ٹائون نے نوٹس لے لیا ہے پولیس کے مطابق منشیات فروش اور اسکے ساتھی کو فرار کروانے کے معاملہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں