82

جڑانوالہ کی TMA مارکیٹ سے ڈاکو ڈیڑھ کروڑ کے موبائل فونز لوٹ کر فرار

جڑانوالہ(صابر گھمن سے)کار سوار ڈاکو الصبح چوکیدار کو اغوا کرنے کے بعد ٹی ایم اے مارکیٹ کی دوشاپس کے تالے کاٹ کر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز لے اڑے،سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی ڈی آر سسٹم بھی ساتھ لے گئے،ڈاکو جاتے ہوئے چوکیدار کو فیصل آباد روڈ پر پھینک گئے، موبائل مارکیٹ کے تاجروں نے دکانیں بند کرکے احتجاج کیاپولیس تھانہ سٹی نے شک کی بنا پر چوکیدار کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ٹی ایم اے مارکیٹ میں سال 2024 کی بڑی واردات نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ذرائع کے مطابق کار سوار ڈاکوئوں نے الصبح ٹی ایم اے مارکیٹ میں چوکیدار کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا اور جدید اوزاروں سے صدر موبائل مارکیٹ کی دکان فرحام موبائل اور سابق صدر موبائل مارکیٹ میاں شفاقت کی دکان قمر موبائل شاپ کے تالے کاٹ کر اندر پڑے ہوئے ڈبہ پیک ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے قمیتی موبائل فونز لے اڑے ڈاکو جاتے ہوئے دکان کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی ڈی آر سسٹم بھی ساتھ لے گئے ڈاکو واردات کے بعد چوکیدار کو فیصل آباد روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے ڈکیتی کی بڑی واردات کیخلاف ٹی ایم اے مارکیٹ موبائل ایسوسی ایشن کے تاجروں نے دکانیں بند کرکے احتجاج کیا اطلاع پر ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر،ڈی ایس پی طارق ملک پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھے کرکے تاجروں کو یقین دہائی کرائی کہ واردات میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا ذرائع کے مطابق پولیس نے سیف سٹی کے تحت لگے کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے کار سوار ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ شک کی بنا پر چوکیدار کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے متاثرہ تاجروں نے آر پی او فیصل آباد میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کروایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں