ساہیانوالہ (نامہ نگار) چک جھمرہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا فراز انیس اور سردار عثمان نواز باجوہ کی زیر قیادت بڑی ریلی تاندالیانوالہ میں منعقد چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداریکے جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئی ریلی میں درجنوں گاڑیاں اور سینکڑوں افراد شامل تھے ریلی کے شرکا نے پارٹی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے شرکا رانا فراز انیس اور سردار عثمان نواز باجوہ کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے اس موقع پی پی 98 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار رانا فراز انیس نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھنے والی واحد سیاسی جماعت ہے اس جماعت کے بانیوں نے ملک و قوم کے لیے شہادتیں قبول کی اب وقت ہے کہ نوجوان اس بات کو سمجھیں اور 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں
