55

جھمرہ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں بے بنیاد قرار

ساہیانوالہ(نامہ نگار)پی پی 98 اور این اے 95 میں استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں بے بنیاد، ان حلقوں میں سیاسی توڑ جوڑ کا سلسلہ جاری استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار نے این اے 95 سے آزاد امیدوار کے ساتھ بھی الحاق کرلیا جبکہ اس سے پہلے آئی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر حاجی محمد اجمل چیمہ اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار آزاد علی تبسم بھی خود کو ایک پینل کے طور متعارف کرواتے رہیں ہیں اس حوالے سے سابق ایم این اے طارق محمود باجوہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں واضع بیان دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ وہ این اے 95 میں بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہیں ان کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد علی تبسم کی حمایت کی خبریں بے بنیاد ہیں طارق محمود باجوہ نے مزید کہا ہے ان کا استحکام پاکستان پارٹی کے پی پی 98 میں نامزد امیدوار حاجی محمد اجمل چیمہ کے درمیان ووٹ کے لین دین کی حمایت کا اعلان ہوچکا ہے دوسری جانب ان کے اس اتحاد سے مسلم لیگ ن کے نظریاتی ووٹرز کا کہنا ہے کہ پی پی 98 میں آئی پی پی کے نامزد امیدوار این اے 95 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر آزاد علی تبسم کی بجائے آزاد امیدوار طارق محمود باجوہ کی حمایت سے یہ ظاہر ہوتا ہے استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں بھی بنیاد ثابت ہورہی ہیں اگر ان دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی تو حاجی محمد اجمل چیمہ آزاد امیدوار طارق محمود باجوہ سے اپنے ووٹ کے ساتھ ساتھ آزاد علی تبسم کا ووٹ بھی مانگتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں