جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت الیکشن کے انتظامات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس سمیت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، انچارج سیکورٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران پولنگ اسٹیشز، سیکورٹی و دیگر ضروری انتظامات بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے ساتھ مکمل کوآرڈی نیشن رکھیں اور اس ضمن میں تمام ضروری انتظامات بارے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں۔
38