فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس’ میونسپل کارپوریشن اور واسا کے تعاون سے جھنگ بازار سے تجاوزات’ غیرقانونی پارکنگ’ بے ہنگم ٹریفک اور صفائی ستھرائی کے مسائل پر قابو پائیں گے’ ان مسائل کے حل کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا’ انشاء اللہ جھنگ بازار کا حسن واپس لائیں گے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین محمد امین بٹ نے جھنگ بازار میں تجاوزات ‘ غیرقانونی پارکنگ’ بے ہنگم ٹریفک اور صفائی ستھرائی کے مسائل پر قابو کیلئے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک خالد علیم کے علاوہ میونسپل کارپوریشن اور واسا کے ذمہ دارافسران نے خصوصی شرکت کی’ اجلاس میں انجمن تاجران جھنگ بازار کے صدر محسن خالد’ جنرل سیکرٹری آصف رحمانی’ چیئرمین رانا وسیم’ سابق سی سی چیئرمین محمد عتیق الرحمن انصاری’ نعیم بابر’ چوہدری جاوید’ مزمل طور’ فضل الٰہی’ بائو اکرم’ زین بٹ’ محمد فیصل’ افضل چاند’ محمد زبیر’ لالہ عمر کے علاوہ جھنگ بازار کے دوکانداروں نے بھرپور شرکت کی’ محمد امین بٹ نے کہا کہ جھنگ بازار کے دوکانداروں کو بھی قربانی دینا ہو گی ‘ گذشتہ تیس برسوں سے جھنگ بازار کے دوکانداروں اور ریڑھی چھابڑی والوں کو تحریری طور پر جتنی جگہ الاٹ کی گئی ہے وہ اس سے تجاوز نہ کریں اگر تجاوز کریں گے تو ان کا سامان اٹھا لیا جائے گا
